ڈیوٹی میں کمی کے باوجودسیمنٹ 20فیصد مہنگا،تعمیراتی صنعت کومشکلات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

cement price gone up in pakistan

کراچی :فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے باوجود ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 20.09 فیصد اضافہ ہوا۔

سیمنٹ مہنگا ہونے سے تعمیراتی لاگت بڑھنے کے باعث متوسط طبقے کی گھر بنانے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست 2020 سے لے کر 5 اگست 2021 کے دوران اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی قیمت 553 سے بڑھ کر 667 روپے ، راولپنڈی میں 552 سے بڑھ کر664 روپے، سیالکوٹ میں 525 سے بڑھ کر 670 روپے ، لاہور میں 530 سے بڑھ کر 680 روپے ، فیصل آباد میں 505 سے بڑھ کر 650 روپے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے پر اسٹاف سے 500روپے تک یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے

سرگودھا میں 530 سے بڑھ کر 665 روپے ، ملتان میں 517 سے بڑھ کر 667 روپے ، بہاولپور میں 520 سے بڑھ کر 670 روپے ہو گئی ہے۔

کراچی میں سیمنٹ کی قیمت 675 سے بڑھ کر 695 روپے، حیدر آباد میں 600 سے بڑھ کر 690 روپے، سکھر میں 600 سے بڑھ کر 650 روپے ، لاڑکانہ میں 610 سے بڑھ کر 637 روپے ، پشاور میں 500 سے بڑھ کر 660 روپے اور کوئٹہ میں 570 سے بڑھ کر 700 روپے ہوگئی ہے ۔

Related Posts