وفاق گزشتہ تین سے گرین لائن شروع کررہا ہے ابھی تک تو ہوئی نہیں، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق گزشتہ تین سے گرین لائن شروع کررہا ہے ابھی تک تو ہوئی نہیں، مرتضیٰ وہاب
وفاق گزشتہ تین سے گرین لائن شروع کررہا ہے ابھی تک تو ہوئی نہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 2018 سے سنتے آرہے ہیں کہ گرین لائن منصوبہ شروع ہونے والا ہے۔

موجودہ اور سابقہ وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مارچ 2018 میں ن لیگ کی حکومت نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ اور بطور وزیر اعظم عمران خان نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ 6 ماہ میں گرین لائن منصوبہ شروع ہوجائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ تین سال گزر چکے ہیں لیکن گرین لائن ابھی تک نہیں چلی، وفاق کو اعلان کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کام ہوجائے گا تو عوام کو نظر آجائے گا۔

گرین لائن منصوبے کے لئے گورنر سندھ کی جانب سے 80 بسوں کی چین سے آئندہ ہفتے آمد کے اعلان پر بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بسیں کہاں ہیں ہمیں تو نظر نہیں آرہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا میں بھرپور نیٹ پریکٹس، فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں بھی شرکت کی

Related Posts