نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، ولیمسن سمیت کئی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان،ولیمسن سمیت کئی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں گے
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان،ولیمسن سمیت کئی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں گے

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس میں کین ولیمسن اور روز ٹیلر سمیت کئی کھلاڑی شامل نہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ میں شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق کے دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کیلئے کیویز اسکواڈ میں کین ولیمسن اور روز ٹیلر سمیت کئی اہم نام شامل نہیں۔

دونوں ملکوں کا دورہ کرنے والی کیویز ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کریں گے، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ، کائل جیمیسن اور لوکی فرگوسن بھی اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ٹیم میں ان کھلاڑیوں کی عدم شمولیت آئی پی ایل کے شیڈول کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں سارے کھلاڑی موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم، کولن ڈی گرانڈ ہوم، ہینری نکولس، فن ایلن، جیکب ڈفی، اعجاز پٹیل، ہمیش بینیٹ، میٹ ہینری، رکین رویندرا، ٹام بلنڈل، اسکاٹ کگیلن، بین سیئرز، ڈگ براس ویل، کول مک کونچی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ مصروف ترین بین الاقوامی سیزن کے دوران کھلاڑیوں پر بوجھ کو کم کرنا ان کی پہلی ترجیح تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا 10 ٹورنامنٹس پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں پہلے بنگلا دیش اور پھر پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور پانچ ٹی 20 کھیلے جائیں گے۔

Related Posts