محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی، اتحادِ اُمت کا درس دیتا ہے،گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی، اتحادِ اُمت کا درس دیتا ہے،گورنر سندھ
محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی، اتحادِ اُمت کا درس دیتا ہے،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مْحرّم الحَرام کا مہینہ ایثار، قربانی، اتحادِ امت، باہمی رواداری اور پْرامن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے۔

مدینہ طیبہ سے میدان کربلا تک اسلام کے لیے عظیم قربانیوں کی تاریخ اسی ماہِ مبارک سے وابستہ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسلامی تقویم کا پہلا اور رسول اکرم ﷺ کی ہجرت مدینہ کے فیصلوں اور تیاریوں کے لیے اہم مہینہ ہونے کی وجہ سے محرّم الحرام ممتاز ہے۔

دس محرم الحرام کو نواسہ رسولﷺ سیدنا حضرت امام حسین ؑ کی اپنے قافلے اور خاندان نبوتﷺ کے افراد کے ساتھ شہادت جیسے واقعات سے ناصرف مسلمان بلکہ انسانیت اور تاریخ انسانیت ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔

گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خاندان نبوت ؐ اور حضرت امام حسین ؑ کا صبر و رضا، اعلائے کلمتہ اللہ، جرات و استقامت اور حق کے لیے ہر قوت سے ٹکرا جانا، ایک ایسا کردار ہے جس نے تاریخ کو، کربلا کو، امتِ مسلمہ اور ایمانی جذبوں کو زندہ و جاوید کردیا ہے۔

امام عالی مقام ؑکی شہادت کا پیغام یہ ہے کہ ذاتی جذبات و خواہشات اور مفادات کو کسی بھی عظیم مقصد کے حصول کے لیے قربان کردیا جائے۔ آج کے حالات میں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے تو ان حالات میں ہمارا فرض ہے کہ رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور پْرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور امت میں انتشار کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید

گورنر سندھ نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کے سال کے آغاز پر میری جانب سے تمام مسلمانوں اور پاکستانی عوام کے لئیے نیک تمنائیں۔ خدائے بزرگ و برتر کے حضور دعا کرتا ہوں کہ یہ ہجری سال ملک اور عوام کیلئے باعث رحمت و برکت اور اتحاد بین المسلمین کا مظہرہو۔

Related Posts