اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان صرف امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان افغانستان میں بے امنی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھی اب رائے عامہ پر لڑی جاتی ہیں۔
این ڈی یو کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹا میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔
Pakistan stands for peace, we have nothing to gain from conflict. Infact, it is Kabul Govt that needs to answer for the daily instances of terrorism in Pakistan sponsored and coordinated from Afghanistan. Everyone knows People like HamdUllah works for whom… #AfghanPeaceProcess
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 10, 2021
وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میڈیا کا منظرنامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا، میڈیا میں ٹیکنالوجی سے بعض جگہ ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی پیدا ہوئیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ افغانستان کی حکومت کی جانب سے پاکستان پر روزانہ کی بنیاد پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دینا ضروری ہو گیا ہے ۔ افغانستان میں بےامنی سے پاکستان کوئی فائدہ حاصل نہیں کرنا چاہتا ہے۔ افغان حکومت کو کابل میں منظم دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی افغانستان سے اسپانسرڈ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید