مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے 50 ٹرانسپورٹیشن کمپنیاں عمرہ زائرین کو عمرہ سیزن 1443 ھ کے دوران نقل و حمل میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔
ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ایک ذمہ دار ذریعے نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ مکہ مکرمہ سے مسجد حرام تک عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی 50 کمپنیاں سہولت فراہم کریں گی۔
ٹرانسپورٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مجاز اداروں کی طرف سے باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے اور وہ بسوں میں معتمرین کی رہ نمائی کے لیے گائیڈ بھی فراہم کریں گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سروس کے ضابطہ اخلاق میں ایک فہرست تیار کرنا بھی شامل ہے جس میں نقل و حمل کے ذرائع اور منزل کا سفر نامہ شامل ہے۔
بس میں سوار ہونے والے زائرین کے ناموں کی فہرست، بس کے ڈیٹا کے علاوہ اس کے ڈرائیور اور معاون گائیڈ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
بسوں کی باقاعدگی کے ساتھ سینی ٹائزیشن، مسافروں کی چہرے پر ماسک کی پابندی، سماجی فاصلہ اور ایک بس میں 25 سے زیادہ مسافروں کو سوار نہ کرنا جیسی بنیادی شرائط پرعمل درآمد ناگزیر ہوگا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے ویکسین لگوانے والے زائرین کوعمرہ کی اجازت دیدی