کرپشن اور غفلت برتنے کا الزام، 3ایس ایچ اوز نوکری سے برطرف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Sindh POlice
کراچی، کرپشن اور غفلت برتنے کا الزام، 3ایس ایچ اوز نوکری سے برطرف

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اعلیٰ افسران کی بڑی کارروائی،اعلیٰ حکام کے احکامات پر 3 ایس ایچ اوز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف ایس ایچ اوز میں سب انسپکٹر یونس خٹک، سب انسپکٹر راشد اور سب انسپکٹر فرخ شہریار شامل ہیں.سابق ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا یونس خٹک کو کرپشن میں ملوث ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔

جبکہ سابق ایس ایچ او رضویہ سب انسپکٹر راشد کو منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق ایس ایچ او سرجانی سب انسپکٹر فرخ شہریار پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، دو سیکورٹی گارڈ ہلاک، ڈاکو رقم لوٹ کر فرار

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی انکوائری کا سلسلہ جاری ہے،کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے ساتھ کسی قسم کی رئیات نہیں برتی جائے گی