کلینکل ٹرائلز مکمل، 3 سے 17 سال کے بچوں کیلئے ’سائنوفارم‘ ویکسین کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 vaccines

ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات نے 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے استعمال کیلئے سینوفارم کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی،حکومت کی جانب سے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔

یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ کلینکل ٹرائلز اور تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا لیکن اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔یو اے ای حکام کی جانب سے جون میں 900 بچوں پر ویکسین کے استعمال سے بننے والے مدافعتی ردعمل پر مبنی ٹرائل کا اعلان کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک زیادہ تر آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 39ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 462جاں بحق

وزارت صحت نے یکم اگست کو بتایا تھا کہ اب تک یو اے ای کی 78.95 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 70.57 فیصد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

ویسے یو اے ای پہلا ملک نہیں جہاں 3 سے 17 سال کے بچوں کیلئے کسی کووڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔اس سے قبل جون 2021 کے آغاز میں چین کی جانب سے سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو 3 سے 17 سال کی عمر بچوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

4 جون کو سائنوویک بائیوٹیک کے چیف ایگزیکٹو ین وائی ڈونگ نے چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بچوں میں ایک کلینکل تحقیق کی گئی تھی جس کا آغاز 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا، جس کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ٹرائلز میں شامل بچوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بچوں میں بالغ افراد جتنی مؤثر اور محفوظ ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہی ویکسین، اتنی ہی مقدار میں 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔

Related Posts