صبا قمر کے نئے ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام پرعمران عباس کا شاعرانہ تبصرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر کے نئے ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام پرعمران عباس کا شاعرانہ تبصرہ
صبا قمر کے نئے ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام پرعمران عباس کا شاعرانہ تبصرہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کے نئے ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام پر ساتھی فنکار عمران عباس نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عدیم ہاشمی کے کچھ اشعار کے ساتھ صبا قمر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے سراہا۔ 

عدیم ہاشمی کو جدید شاعری کے اہم ناموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جن کی غزل کے کچھ اشعار عمران عباس نے اپنے ڈرامے کیلئے شیئر کیے جو مندرجہ ذیل ہیں:

کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے، میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اورتھا، ہم بھی کچھ اور اور تھے
جانے وہ تو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گئے
راہوں میں ہی ملے تھے ہم، راہیں نصیب بن گئیں
وہ بھی نہ اپنے گھر گیا، ہم بھی نہ اپنے گھر گئے
وقت ہی کچھ جدائی کا اتنا طویل ہو گیا
دل میں ترے وصال کے جتنے تھے زخم بھر گئے

مقامِ عکس بندی

صبا قمر کا نیا ڈرامہ سیریل تاحال عکسبندی کے مراحل سے گزر رہا ہے جسے جلد ٹی وی اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔ تمہارے حسن کے نام بنیادی طور پر ایک رومانوی کہانی ہے جس کی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں جاری ہے۔

کاسٹ میں شامل فنکار

عمران عباس اور صبا قمر ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جن کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں سدرہ نیازی، اسد صدیقی، ماہا حسن اور نیر اعجاز شامل ہیں۔

ڈرامہ نگار

معروف مصنفہ و ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے ڈرامے کی کہانی اور اسکرین پلے لکھا جبکہ سارہ قیوم نے ڈرامے کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔ 

مرکزی فنکارہ کی واپسی 

اس ڈرامے کی مرکزی فنکارہ صبا قمر 2019 میں آخری بار ڈرامہ سیریل چیخ میں نظر آئیں جس کے بعد ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام چھوٹی اسکرین پر ان کی واپسی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ چیخ میں صبا قمر کی اداکاری بے حد سراہی گئی۔

ساتھی فنکار کی گفتگو

تمہارے حسن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر کے ساتھی فنکار عمران عباس نے کہا کہ ڈرامے کا موضوع عمدہ اور اچھوتا ہے جو آج کل چلنے والے ڈراموں سے ہٹ کر ہوگا۔ کہانی اچھی طرح گندھی ہوئی جبکہ موسیقی بے حد کمال کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عبداللہ قریشی کی معذرت مسترد،خاتون کا 18سالہ بہن کو ہراساں کرنے کا الزام

Related Posts