سرکاری ونجی اداروں میں یکساں نصاب رائج، گرمی کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری ونجی اداروں میں یکساں نصاب رائج، گرمی کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور: صوبہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکساں نصابِ تعلیم رائج کردیا گیا جبکہ موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت پنجاب کے تمام شہروں کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پی ٹی آئی حکومت نے یکساں نصابِ تعلیم رائج کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بشمول اسکولز، یونیورسٹیز اور کالجز آج سے دوبارہ کھل گئے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دے دیا گیا۔

محکمۂ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سرکاری اسکولز میں نیا تعلیمی سال بھی آج سے شروع ہوگا۔ پرائمری تک سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب رائج کردیا گیا۔

اس حوالے سے سینئر صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آہستہ آہستہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پی ٹی آئی حکومت یکساں نصابِ تعلیم رائج کرنے کا وعدہ پورا کرے گی۔ تعلیم میں طبقاتی فرق ختم ہوجائے گا۔

معروف صحافی عمران خان نے کہا کہ سرکاری کالجز کے بچوں میں یکساں نصابِ تعلیم رائج نہ ہونے کے باعث جو احساسِ کمتری پایا جاتا ہے، وہ آہستہ آہستہ ختم ہوگا اور ملک بھر کے نظامِ تعلیم میں مساوات عملی طور پر نظر آئے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے تعلیمی ادارے اور شادی ہالزبند کرا دئیے، تقریبات پر پابندی عائد کردی جبکہ کاروبار5 روز تک محدودکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ ماہ کے آخر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور دیگر شریک ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے ، شادی ہالزبند، تقریبات پر پابندی، کاروبار5 روز تک محدود

Related Posts