پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 39ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 462جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 39ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 462جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 39ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 462جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 39 ہزار 695 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 23 ہزار 462 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 40 مزید افراد انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار532  ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 361 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 جبکہ فعال کیسز 73 ہزار 213 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 85 ہزار 414 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 21 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 57 ہزار 735 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 67 رپورٹ ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 44 ہزار 848 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 468 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 30 ہزار 502 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 328 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 628 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 88ہزار 93 کیسز اور 803 اموات رپورٹ ہوئیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 147 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.3فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں آج سے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔

سندھ حکومت نے 31 جولائی کو لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز  8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن، امتحانات بھی ملتوی

Related Posts