ابو ظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا پر عائد سفری پابندیوں میں 7 اگست تک توسیع کردی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی میں ایک بار پھر توسیع کردی جو 7 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔ یو اے کی جانب سے سفری پابندی میں توسیع کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاوؤکے باعث کی گئی۔
یو اے ای کی پاکستان سمیت ایشیائی ممالک پر سفری پابندی میں پھر توسیع ان ممالک سے آنے والی پروازوں کے علاوہ ایسے مسافروں کے بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جنھوں نے پاکستان، بھارت، بنگلادیش یا سری لنکا کا 14 دن کے اندر دورہ کیا ہو اور اب ان ممالک کے علاوہ کسی اور ملک سے امارات آنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: یکم اگست سے ویکسینیشن نہیں تو اندرون ملک فضائی سفر نہیں