مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا ہے کہ ” مجھے کووڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے ۔ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ “تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیانِ نارووال سے درخواست ہے میری جلد صحتیابی کے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں! ماسک پہنیں اور کرونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں!”

احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” احسن اقبال صاحب دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللہ پاک ان کو مکمل صحت عطا فرمائے اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔”

واضح رہے کہ 10 جون 2020 کو بھی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس وقت بھی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کے کورونا پازیٹیو ہونے پر اظہار افسوس اور صحت کی دعا کی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال انتہائی قابل، محنتی رہنما اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts