رواں ہفتے ترکی میں خوفناک آتشزدگی کی خبر نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک، بالخصوص مسلم دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، جدید طرزِ تعمیر کے حامل ملک ترکی میں خوفناک آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ترکی میں آتشزدگی کی خبر پر بھرپور ردِ عمل سامنے آیا جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ترکی میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ترکی میں اگر واقعی آگ لگائی گئی ہے تو کس نے لگائی؟ آئیے اس سوال کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہیں۔
ترکی میں آتشزدگی اور جانی و مالی نقصان
اسلامی تاریخ کے اہم ترین ممالک میں شامل ترکی کی جنوبی ساحلی پٹی پر آتشزدگی نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر جنگلات اور آبادی کو نقصان پہنچایا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔
جولائی کی 27تاریخ کو شروع ہونے والی آگ کا دائرہ وسیع ہو کر 6 صوبوں تک پھیل گیا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر آتشزدگی کے 70 سے زائد واقعات مسلسل رپورٹ ہوئے، اکثر مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم 14 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں 2 روز کے دوران 21 صوبوں کے 44 مختلف مقامات پر جنگل میں آتشزدگی ہوئی جن میں سے 23 مقامات کی آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی۔
اس کے باوجود اڈان، انطالیہ، موالہ، کتاہیہ، کرمان، مرسین، قیصری اورعثمانیے سمیت 21 علاقوں میں آتشزدگی ہوئی۔ سب سے زیادہ انتالیہ کا ضلع مناگت آگ سے متاثر ہوا۔سرسبزو شاداب جنگلات سے بھرپور 4 علاقوں میں لگنے والی آگ نے کچھ دیر میں رہائشی علاقوں کا رخ کر لیا۔
مناگت کے میئر سکروسزن کا کہنا ہے کہ ضلعے کے کم از کم 7 محلوں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔تاحال ترک حکومت کی طرف سے آگ پر قابو پانے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پرے فار ترکی کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا جس کے تحت برادر اسلامی ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ترکی میں لگنے والی آگ کی مختلف تصاویر کو شیئر کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ ذوالفقار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ترکی کے لوگوں کو آگ سے محفوظ رکھے۔
Allah please save them all from this fire.#PrayForTurkey pic.twitter.com/fRPCVtObHS
— Sheikh Julfikar (@sheikhjulfikar0) July 31, 2021
نسیم احمد کا کہنا ہے کہ ترکی کو گزشتہ 2 روز سے آگ میں جلایا گیا۔ جانور، فارمز، لوگوں کے گھر اور ہر چیز آگ میں جھلس رہی ہے۔ ملک بھر میں بے انتہا نقصان ہوا اور پورے ترکی کو دھوئیں نے گھیر رکھا ہے۔ یہ صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
Turkey is being burned since 2 days,the animals farms people's homeland everything is on fire,there's a lot of damage happening in the country now!
Only smoke covered whole country!it's very heartbreaking to see this situation!????????#PrayForTurkey #Turkeyisburning #TurkeyIsOnFire pic.twitter.com/aDlj4bIWYw— Naseem Ahmed (@NaseemDarzada) July 31, 2021
محمد حذیفہ کہتے ہیں کہ پاکستان ترک قوم کی مدد کیلئے تیار ہے۔ ہم معجزے کی امید میں اللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہے ہیں۔ آپ اپنا حوصلہ جوان رکھیں۔
https://twitter.com/M_Huzaifa_OFCL/status/1421407488268804098