اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری۔۔ ایکسائز آفس اسلام آباد نے گاڑیوں کے بلا جرمانے ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے جبکہ گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کے ٹوکن ٹیکس App City Islamabad پر آن لائن جمع ہو رہے ہیں۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت دیتے ہوئے ہم نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بغیر جرمانے کے جمع کروانے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سہولت اب شہری ٹوکن ٹیکس 30 ستمبر 2019 تک بغیر جرمانے کے جمع کروائے جا سکیں گے۔
ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے تاکہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس جمع کروانے میں آسانی ہو جبکہ میں صارفین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کے ٹوکن ٹیکس سٹی اسلام آباد ایپلیکیشن پر آن لائن جمع ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کو ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں آن لائن ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے بعد آپ کے دیئے ہوئے ای میل ایڈریس پر ہر صارف کو ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی رسید موصول ہو جاتی ہے ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ