کورونا کی خطرناک صورتحال، سندھ حکومت کا کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh again lock horns over lockdown

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر قائد میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا، طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی اور کورونا کی مثبت شرح 30فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق بگڑتی ہوئی کورونا کی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن سمیت سخت اقدامات پر غور شروع کردیا ہے، کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں مزیدسختیوں پرمشاورت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں نے کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کے روز طلب کرلیاہے، تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب طبی ماہرین کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر سندھ حکومت نے این سی او سی سے رابطہ کیا اور کہا ہے کہ طبی ماہرین کی رپورٹ پرمزید سختیاں کی جائیں اور عوام کوکوروناکی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیرکیلئے پابند بنایا جائے۔

سندھ حکومت نے این سی اوسی کو سفارشات میں کہا ہے کہ آمدورفت کے ذرائع کومحدود کیا جائے اور ممکن ہوتوموسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 44مزید شہری جاں بحق

خیال رہے طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔جبکہ سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

Related Posts