ارباب غلام رحیم وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سندھ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارباب غلام رحیم وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سندھ مقرر
ارباب غلام رحیم وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سندھ مقرر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاونِ خصوصی برائے امورِ سندھ مقرر کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک اور انٹری سامنے آگئی۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاونِ خصوصی تعینات کردیا۔

ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیر اعظم کا معاونِ خصوصی برائے سندھ افیئرز مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ارباب غلام رحیم کی اعزازی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمودمولوی کومعاون خصوصی برائے بحری امور مقررکردیا۔

وفاقی حکومت نے آج سے 2 ماہ قبل محمود مولوی کی بطور معاون خصوصی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا،محمود مولوی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،نوٹیفکیشن 25 مئی سے نافذ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: محمود مولوی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر

قبل ازیں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

رواں ماہ یکم جولائی کے روز سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرِ اعلیٰ ارباب غلام رحیم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Related Posts