ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں دم توڑ گئیں، امریکی فنکارہ پیرس ہلٹن نے خبر مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں دم توڑ گئیں، امریکی فنکارہ پیرس ہلٹن نے خبر مسترد کردی
ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں دم توڑ گئیں، امریکی فنکارہ پیرس ہلٹن نے خبر مسترد کردی

معروف امریکی فنکارہ پیرس ہلٹن نے ننھے مہمان کی آمد کی خبر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور منگیتر کارٹرن ریوم کے مابین اس طرح کے تعلق سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ پیرس ہلٹن نے منگیتر کے ہمراہ حمل ٹھہرنے سے متعلق رپورٹس جھٹلا دیں جن میں کہا گیا ہے کہ پیرس ہلٹن اور منگیتر کارٹر ریوم پہلی بار والدین بننے والے ہیں۔

اپنی پوڈ کاسٹ سیریز کے ذریعے بچے کی متوقع پیدائش اور حمل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پیرس ہلٹن نے کہا کہ جب تک میں اور کارٹر ریوم شادی نہ کر لیں، بچے کی پیدائش نہیں ہوگی۔

افواہیں جھٹلانے سے قبل 40 سالہ کاروباری شخصیت پیرس ہلٹن نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ میں حاملہ ہوچکی ہوں اور پیٹ میں جڑواں نہیں بلکہ تڑواں (ایک ہی وقت میں تین ) بچے ہیں۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو جاری رکھتے ہوئے پیرس ہلٹن نے کہا کہ جب میں آج جاگی تو 3000 پیغامات نے میرے  پانچوں آئی فونز بھردئیے۔ سب لوگ مجھے ننھے مہمان کی آمد کیلئے پیشگی مبارکباد کہہ رہے تھے۔

اداکارہ و گلوکارہ پیرس ہلٹن نے کہا کہ دوستوں اور مداحوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میرے ماں بننے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ایسے تمام پیغامات کیلئے میں آپ سب کی شکر گزار ہوں اور ہاں، میں حاملہ بھی ہوں۔

گلوکارہ پیرس ہلٹن نے کہا کہ میرے پیٹ میں جڑواں نہیں بلکہ تڑواں بچے ہیں اور مبارکباد دینے کیلئے آپ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتی، آپ کے جذبات کو سراہتی اور ماں بننے کیلئے خوشی محسوس کرتی ہوں۔

بعد ازاں اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے پیرس ہلٹن نے کہا کہ میں مذاق کر رہی تھی۔ میں بالکل ماں بننے والی نہیں ہوں۔ فی الحال تو نہیں۔ انتظار ہے کہ کب میری شادی ہو اور اس کے بعد یہ نیک کام بھی سرانجام دیا جائے۔

پیرس ہلٹن نے حاملہ ہونے اور ننھے مہمان کی آمد سے متعلق افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال میرا لباس تیار ہورہا ہے۔ مجھے یہ یقینی بنانا ہے کہ میں اس میں اچھی لگوں، جس کا انتظار ہے۔

قبل ازیں پیرس ہلٹن نے اپنے ماضی کے بوائے فرینڈ کارٹر ریوم سے رواں برس 13 فروری کے روز منگنی کی جس سے قبل دونوں کے مابین ملاقاتوں اور رازونیاز کا سلسلہ 1 سال سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

اسی ماہ فروری 2021 کی 17 تاریخ کو پیرس ہلٹن نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی۔ گزشتہ مہینے 18 ماہ کی تکمیل پر خوشی مناتے ہوئے پیرس ہلٹن نے اپنے منگیتر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: صبا قمرکا خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کو سرعام شرمندہ کرنے کا مشورہ

Related Posts