سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کی 6 پروازیں اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کی 6 پروازیں اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئیں
سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کی 6 پروازیں اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئیں

پاکستان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکردو ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں 6 پروازیں لینڈ کر گئی ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر ہوابازی کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے نے پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کے لیے اپنی پروازوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اسکردو ائیرپورٹ اب ملک کے بڑے ائیرپورٹس کے مقابلے میں زیادہ پروازیں ہینڈل کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق دو پروازیں کراچی اور ایک ایک پرواز اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ سے سکردو پہنچیں ہیں۔

سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد کی اسکردو آمد، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مستقبل کے لئے پہلا قدم ہے۔  پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی اے اے کی طرف سے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ کو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا درجہ ملنے پر بین الاقوامی سیاح براہ راست پروازوں کے ذریعے پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر وزیر ہوابازی، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔ واضح رہے کہ دور افتادہ علاقہ سمجھا جانے والا اسکردو گزشتہ سال تک ہفتے کی صرف 5 پروازوں کا استقبال کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Related Posts