کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کے حوالے سے این سی او سی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
#SindhGovt has decided to write to NCOC & PTA that mobile sims of unvaccinated people should be blocked
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 23, 2021
اس سے قبل آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ،ہیلتھ پالیمنٹری سیکریٹری قاسم سومرو، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم قاضی شاہد پرویز ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی ، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر سارا، ڈاکٹر قیصر سجاد ، سعید قریشی، کور فائیو اور رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کسیز کی شرح 10اعشاریہ 3 فیصد ہوگئی ہے،کراچی میں گذشتہ روز 21اعشاریہ 58 کیسز تھے،کراچی ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز آئے۔
مزید پڑھیں:عید کے بعد کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ