لاہور: نامور اداکارہ میرا نے شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، پریس کانفرنس میں اعلان کریں گی۔
مقامی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اوراداکارہ میرا نے بتایا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہم کامیڈی کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں لیکن میرا کے پاس قدرتی طور پر وہ چیز موجود ہے، ہم محنت کرکے ویڈیوز بناتے ہیں تب بھی ہزاروں ویوز ہوتے ہیں لیکن اگر میرا نارمل بات بھی کرلیں تو ملین ویوز آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ میرا کا اسکینڈل بنانے پر اصرار، نادیہ خان نے بھید کھول دیا