اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی نے کل خود ٹیکسی کرائے پر لی اور ڈرائیور کو 500 روپے ادا کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کل دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچی تھی، تاہم ٹیکسی کا ٹریس کرلیا گیا ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا ۔ اس گاڑی کو ٹریس کرلیا گیا ہے تاہم افغان سفیر کی بیٹی کو جس گاڑی میں تشدد کیا ابھی اس کا کنفرم ہونا باقی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہک افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کارروائی ہو گی تاہم انہوں نے ابھی تک کوئی تحریری بیان جاری نہیں ہے، پولیس کو درخواست موصول ہوگی تو کارروائی شروع کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی جس گاڑی میں گھر آئی اس کو ٹریس کرلیا گیاہے، وزیر داخلہ