قابض بھارتی فوج کا سری نگر میں گھر پر کیمیکل بم سے حملہ، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قابض بھارتی فوج کا سری نگر میں گھر پر کیمیکل بم سے حملہ، 2 کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج کا سری نگر میں گھر پر کیمیکل بم سے حملہ، 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے سری نگر میں گھر پر کیمیکل بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غاصب بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے عیدگاہ میں واقع گھر پر کیمیکل بم سے حملہ کیا۔ مظلوم کشمیری بھارتی ظلم و جبر پر سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم

کیمیکل بم حملے کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ کشمیری عوام کے بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے نوجوان حریت رہنما برہان وانی کا پانچواں یومِ شہادت منایا۔بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کر لیا۔

آج سے 5 سال قبل 8 جولائی 2016 کے روز بھارتی فوج نے کشمیر کے نوجوان حریت رہنما برہان مظفر وانی اور ان کے 2 ساتھیوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا تھا۔

کشمیر کے 2 اضلاع میں 8 روز قبل بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم رکھتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جمعرات کے روز یہ شہادتیں پلواما اور کلگام کے علاقوں میں ہوئیں۔

پولیس چیف، مقبوضہ کشمیر وجے کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 4 کشمیریوں کو گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو مختلف مقابلوں کے دوران جنوبی کشمیر کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

مزید پڑھیں: برہان وانی کا 5واں یومِ شہادت، 4کشمیری نوجوان شہید، حریت رہنما گرفتار

Related Posts