نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم فلم کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی نے نیوز 18 بنگلہ کو اپنی زندگی پر فلم بنانے جانے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، یہ فلم ہندی میں ہوگی تاہم ابھی اس کے ہدایت کار کا نام ظاہر کرنا ممکن نہیں ہے۔
سارو گنگولی نے کہا کہ تمام چیزوں کو حتمی شکل دینے میں مزید کچھ وقت لگے گا تاہم اسکرین پر سارو گنگولی کا کردار کون ادا کرنے جارہا ہے اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ان کے مداح ان کی زندگی کے اہم لمحات کے بارے میں جان سکیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی پر فلم ایک بڑے بجٹ کے تحت، ایک بڑی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جائے گی۔گزشتہ برس سارو گنگولی نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو نو فلٹر نیہا میں شرکت کی تھی۔
شو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کے لیے کس کو ترجیح دیں گے۔جس پر ساور گنگولی کسی اداکار کا نام تجویز نہ کرسکے تو نیہا دھوپیا نے ریتھک روشن کے نام کی تجویز دی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ’پھر ریتھک کو جسامت میں، میرے جیسا ہونا پڑیگا۔
مزید پڑھیں: جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی 20 میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے