کراچی پاکستان کا امیر شہر ہے یہاں اب غربت بڑھ رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2017 کی مردم شماری میں تاریخی دھوکہ کیا گیا، خالد مقبول صدیقی
2017 کی مردم شماری میں تاریخی دھوکہ کیا گیا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور امیر شہر ہے لیکن اب یہاں غریبوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندیم نصرت پر حملے کی انکوائری ہونی چاہیے ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ گزشتہ 11 سالوں میں جو کچھ ہوا یہ پاکستان کی بقا کے خلاف سازش ہے۔ نکاسی آب کا ٹیکس وزیراعلیٰ سندھ ہم سے لیتے ہیں اور ہم مانگ رہے ہیں وزیراعظم سے یہ کہان کا انصاف ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بارشوں کے بعد ہو گی تاکہ ان پر کوئی الزام نہ آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ندیم نصرت پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ندیم نصرت پر حملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز والی خبر اس سال کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ ایم کیو ایم کی شکل میں کراچی اور ملک کے وارث موجود ہیں۔ شہر کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ کونسلرز کے اختیارات وزیراعلیٰ اور وزراء نے لے لیے ہیں۔

خطے کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک کے آس پاس سیاسی تبدیلی نظر آرہی ہے۔ حکومت کو ساری صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : میسیجنگ ایپلی کیشن ” واٹس ایپ ” نے فون کالز میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

Related Posts