ممبئی: بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان نے پیشگوئی کی ہے کہ رنبیر کپور 2022 کے آخر تک عالیہ بھٹ سے شادی کرلیں گے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی 8ویں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ زیادہ سے زیادہ سال 2022 کے آخر تک شادی کرلیں گے۔
پیغام میں کمال راشد خان نے کہا کہ شادی تو 2022 کے آخر تک ہوہی جائے گی لیکن رنبیر کپور شادی کے 15 سال بعد عالیہ بھٹ کو طلاق دے دیں گے۔ قبل ازیں کمال راشد خان ایسی ہی متعدد دیگر پیشگوئیاں کرچکے ہیں۔
Prediction 08- Ranbir Kapoor and Alia Bhatt will get married max till end of 2022. But Ranbir Kapoor will divorce her within 15 years after marriage!
— KRK (@kamaalrkhan) July 13, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل کمال راشد خان نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز آئندہ 10 سال کے اندر اندر انہیں طلاق دے دیں گے۔ انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ بھارتی اداکارہ تبو کبھی شادی نہیں کریں گی۔
Prediction 07- Actress #Tabbu will never ever get married.
— KRK (@kamaalrkhan) July 12, 2021
کچھ ایسی ہی پیشگوئیوں پر کمال راشد خان کو سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر 2 روز قبل کے آر کے نے کہا کہ کچھ لوگ بے وقوف ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ کسی کے بارے میں پیشگوئی کرنا غلط ہے۔
بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ جو ہونا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ میرے کہنے سے نہ ہوگا، نہ رکے گا۔ میں یہ پیشگوئیاں اپنی ذاتی جمع تفریق (کیلکولیشن) کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کر رہا ہوں۔
Some people are idiots who think Ki Kisi Ke Baare main prediction Karna Galat hai. Jo Hona Hai Woh Toh Hokar Rahega. Mere Kahne Se Naa Hoga Naa Rukega. I am just doing predictions with my calculations.
— KRK (@kamaalrkhan) July 11, 2021
آج سے 2 روز قبل ہی بھارتی فنکار کمال راشد خان نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کنگنا رناوت کے بارے میں یہ پیشگوئی کی کہ کنگنا زندگی کے طویل سفر کے دوران کبھی شادی نہیں کریں گی۔
Prediction 06- Actress #KanganaRanaut will never ever get married.
— KRK (@kamaalrkhan) July 11, 2021
کمال راشد خان کی پیشگوئیوں میں کہیں کہیں فلمی اداکاروں کے ساتھ بھارت کا سیاسی میدان بھی نظر آجاتا ہے۔ آج سے 3 روز قبل کمال راشد خان نے کہا کہ سن 2024 کے انتخابات سے قبل بڑے ہندو مسلم فسادات ہوں گے۔
Prediction 05- Big Hindu Muslim Bawaal will happen in the country before election 2024!
— KRK (@kamaalrkhan) July 10, 2021
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کیسے فنکار تھے؟ فلمی ستاروں نے سب کچھ بتا دیا