ڈیفنس میں سگ گزیدگی، کتوں کے خلاف فیصلے پر افسوس کا اظہار کرنیوالی شوبز شخصیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کتوں کے خلاف فیصلے پر افسوس کا اظہار کرنے والی شوبز شخصیات
کراچی میں کتوں کے خلاف فیصلے پر افسوس کا اظہار کرنے والی شوبز شخصیات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی شخصیات نے ڈیفنس میں سگ گزیدگی کے بعد کتوں کے خلاف فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جن میں زارا نور عباس اور متھیرا سمیت دیگر ستارے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف کاروباری شخصیت ہمایوں خان کے پالتو کتوں نے ایک شہری کو بھنبھوڑ ڈالا۔ اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ کسی انسان کو بھنبھوڑنے پر کتوں کو سزا دینا غیر انسانی عمل ہے۔ 

دوسری جانب اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمارا معاشرہ قاتلوں، جنسی زیادتی کے مجرموں یا دھوکے بازوں کو تو معاف کرنے کے راستے ڈھونڈ نکالتا ہے اور جب جانور غلطی کریں تو سزا دی جاتی ہے۔

اداکارہ متھیرا نے کہا کہ انسان جرم کریں تو سزا دینے کی بجائے معافی کی روش اپنائی جاتی ہے اور جب جانوروں سے غلطی ہوجائے تو ہم انسانی حقوق پر بات چیت شروع کردیتے ہیں۔ ایسے ہی فیصلے جانوروں کیلئے بھی کریں۔ انہیں بھی معاف کردیں۔ 

اس حوالے سے مشعال خان کا کہنا ہے کہ وہ ملک جہاں انسانوں کی زندگی کی کوئی قدر نہیں، وہاں جانور کی کیا اوقات ہوگی؟ میرا دل ان 2 پالتو کتوں کیلئے تڑپ رہا ہے جنہیں ایک انسان کو نشانہ بنانے کی سزا دی گئی۔

مشعال خان نے کہا کہ کتے تو صرف جانور ہیں۔ نہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے لیے کسی طاقتور وکیل کو رکھ سکتے ہیں۔ وہ صرف ہم انسانوں پر ہی بھروسہ کرنے پرمجبور ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں راہگیر کو کتوں نے بھنبھوڑ کر زخمی کردیا جس کے بعد راضی نامے پر دستخط کردئیے گئے، معاہدے کے مطابق معروف کاروباری شخصیت 10 لاکھ روپے دینے کیلئے رضامند ہوگئی۔

رواں ماہ کلپرز کے مالک ہمایوں خان نے سگ گزیدگی کا شکار شہری مرزا اختر علی سے راضی نامے کے معاہدے پر دستخط کردئیے جس کے تحت انہوں نے غیر مشروط طور پر متاثرہ شہری سے معافی مانگ لی۔

مزید پڑٖھیں: سگ گزیدگی کا معاملہ، کاروباری شخصیت 10لاکھ دینے کیلئے رضامند

Related Posts