ایبٹ آباد میں طوفانی بارش، حویلیاں کے مقام پر ایوب پل سمیت 2پل ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایبٹ آباد میں طوفانی بارش، حویلیاں اور نوشہرہ سمیت 3 مقامات پر پل ٹوٹ گئے
ایبٹ آباد میں طوفانی بارش، حویلیاں اور نوشہرہ سمیت 3 مقامات پر پل ٹوٹ گئے

پشاور: ایبٹ آباد میں طوفانی بارش کے باعث حویلیاں کے مقام پر ایوب پل سمیت 2 پل ٹوٹ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی بارش ہوئی۔ ایبٹ آباد میں طوفانی بارش کے باعث حویلیاں کے مقام پر ایوب پل ٹوٹ گیا۔

حویلیاں کے مقام پر ایوب پل کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ایک اور پل جسے نوشہرہ پل کہتے ہیں جو مقامی آبادی کو شہر سے منسلک کرتا ہے، طوفانی بارش کے نتیجے میں مکمل طور پر بہہ گیا۔

طوفانی بارش کے باعث خیبر پختونخوا کا ایک اور پل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں ٹریفک پولیس موجود ہے۔ تینوں متاثرہ پلوں سے گزرنے والی ٹریفک کو روک لیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔

متبادل پل سے ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔ طوفانی بارش کا سلسلہ فی الحال تھم چکا ہے تاہم ریسکیو ٹیمیں بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ ابھی تک لے رہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا، بارش کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جس کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

  کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے کچھ حصوں سے بجلی کی بندش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران بجلی غائب

قبل ازیں راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہرِ قائد میں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔جڑواں شہروں اور ایبٹ آباد میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

 آج سے کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں پہلے سے ہی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی خوب بارش ہوئی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

Related Posts