کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1118 کیسز رپورٹ ہوئے اور 256 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے آج بروز اتوار وزیراعلیٰ ہاس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15998 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
جس کے نتیجے میں 1118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 8 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5607 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4678919 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 347461 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 256 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 317667 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 913.4 فیصد بنتا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اسوقت 24187 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 23326 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 801 مریض مختلف اسپتالوں اور 60 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 739 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 61 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 1118 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 873 سامنے آئے ہیں۔ اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پیپلزپارٹی نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے