کراچی: مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی پانی میں تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ لائف جیکٹ پہنے چند فٹ کی بلندی سے پانی میں چھلانگ لگارہی ہیں۔
جنت مرزا نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ وہ لائف جیکٹ کے بغیر چھلانگ لگانا چاہتی تھیں،لیکن انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے لکھا کہ ”میری تو لڑائی ہو گئی تھی لائف گارڈ سے کہ جیکٹ کے ساتھ چھلانگ نہیں لگاؤں گی، لیکن وہ بھی میری طرح ضدی تھا،جنت مرزا کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام ظاہر کردیا