اقراء نے یاسر کیساتھ وقت گزارنے کیلئے ڈراموں میں کام کم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Obedient Iqra Aziz takes fewer projects after husband Yasir’s advice

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ان کی اہلیہ ، نامور اداکارہ اقرا ء عزیز کے شادی کے بعد کم پراجیکٹس لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

یاسر حسین اور اقرا ء عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑی اس وقت سب سے مشہور جوڑوں  کی فہرست میں شامل ہے۔اقراء عزیز پاکستان کی سب سے ہنر مند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اورکئی بلاک بسٹر منصوبوں میں کام کرچکی ہیں۔

یاسر نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد اقراء کم کام اس لئے کررہی ہیں تاکہ دونوں کو اپنے لئے بھی وقت مل سکے اور دونوں میاں بھی اکٹھے وقت گزار سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہی اقراء کو منتخب پراجیکٹس میں کام کا مشورہ دیا تھا اورخوشی ہے کہ انہوں نے اس مشورے پر عمل کیا۔

 

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین آئے دن مزاحیہ پیغامات شیئر کرتے ہی رہتے ہیں تاہم اپنی حالیہ پوسٹ میں اقراء نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے یاسر کے انتخاب کی وجہ بتادی۔

انہوں نے یاسر کا ایک انٹرویو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے اس لیے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ اور لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں۔اقراء نے کہا کہ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ یاسر صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں، میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے زیادہ اعتماد مجھے کسی نے نہیں دیا۔

Related Posts