راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے ،ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں:پاک افغان سرحد پر ہرطرح کی صورتحال پرقابو پالیں گے،میجر جنرل بابر افتخار