کشمیریوں سے متعلق عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کو نہیں آتی،مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz is criticizing Prime Minister Imran Khan

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے متعلق عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کو نہیں آتی، سلیکٹڈ وزیراعظم نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیاہے۔

شاردہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہےکہ شاردہ کے لوگ جتنے خوبصورت ہیں ان کا دل اس سے زیادہ خوبصورت ہے، شاردہ نے مجھے پوری زندگی کیلئے ساتھ جوڑ لیا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف لندن میں موجود ہوکر بھی یہاں ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ نوازشریف کشمیر کا بیٹا ہے نوازشریف کی رگوں میں کشمیری خون ہے اور مریم نواز شریف کی رگوں میں بھی کشمیری خون ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کشمیر آئیں تو پوچھنا ضرور کشمیر کا سودا کیوں کیا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ کشمیری بہادر لوگ ہیں چاہے لکیر کے اس پار ہیں یا اُس پار ہوں،کشمیریوں کا سپہ سالار اور لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان ہوسکتا ہے؟۔کشمیریوں کا لیڈر اور سپہ سالار وہ نوازشریف ہوسکتا ہے جب وہ وزیراعظم ہوتا ہے تو بھارت کے وزرائے اعظم پاکستان کی دھرتی پر تشریف لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے متعلق عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کو نہیں آتی، کشمیریوں کا لیڈر عمران خان نہیں، نوازشریف ہیں، سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیاہے،کشمیریوں کے دکھ اور تکلیف کو سمجھتی ہوں۔

گزشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ جس شخص نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو وہ کیا جانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، جس بلے سے کھیلتا تھا اس سے ہی عوام کو مار رہا ہے۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ امریکی صرف ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کرائیں گے، عمران خان کشمیر آئے تو پوچھنا کشمیر کا سودا کیوں کیا؟۔

Related Posts