شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف
قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے غیر مناسب رویہ رکھا، ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہ ہوا،میں نے کھڑے ہوکر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کررہے ہو ؟۔

انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے ،میں نے شوگر ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا ،میں نے بیواؤں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی۔

مزید پڑھیں:میں نے بے نقاب کیا تو وزیر اعظم فیاض چوہان کو پی ٹی آئی سے نکال دینگے۔حریم شاہ

انہوں نے کہاکہ میں نے فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور عوام کو سستی چینی دی،میری حکومت آنے سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ زراعت اور فیکٹریوں کا کاروبار بند ہوچکا تھا ،میں نے چین کے ساتھ ملکر سستے بجلی کے گھر لگائے ،میں نے چین کو اسپیشل درخواست کرکے سستے بجلی گھر لگوائے ۔

انہوں نے کہاکہ نیب کیسز کے بعد اب ایف آئی اے کو میرے خلاف وہی کیسز دے دیئے گئے۔ شہباز شریف نے کہاکہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے منصوبوں میں کمیشن کھائی،میرے میں ایف آئی اے کو جواب دے چکا ہوں ۔

واضح رہے کہ عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اوران کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت 10 جولائی تک منظورکی تھی۔

Related Posts