راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام دھڑے جنگ سے تنگ آ چکے ہیں، فریقین کو مل بیٹھ کرافغانستان کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،پر امید ہیں کہ پاک افغان سرحد پر ہرطرح کی صورتحال پرقابو پالیں گے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں، پاکستان نے خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے کی کوشش کی، امن عمل آگے بڑھانے میں پاکسان کا کردار کلیدی رہا، افغانستان نے کیسے آگے بڑھنا ہے فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا، امریکا نے افغان فوج کی تربیت پر بہت پیسے خرچ کیے، اس وقت افغان فوج کی پیشرفت خاص نہیں، اب تک خبروں کے مطابق طالبان کی پیشرفت زیادہ ہے، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یاکرینگے یہ دیکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے سیکڑوں علاقوں پر قبضہ، اشرف غنی کہاں حکومت کرینگے؟