عید الاضحیٰ پر قربانی کیلئے ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں 4لاکھ مویشی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کیلئے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 4 لاکھ جانور پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کونے کونے سے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن میں بیل، بکرے، اونٹ اور دنبے شامل ہیں۔

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے ہر بلاک میں جانوروں کی خریداری کیلئے شہریوں اور بیوپاریوں میں بحث و تمحیص اور تول مول کا سلسلہ جاری ہے۔

کسی گاہک کو تگڑی گائے کی تلاش ہے تو کوئی شہری بکرے کا دیوانہ ہے۔ کچھ لوگ اونٹ کی قربانی کرنا چاہتے ہیں تو کسی کو صرف بکرا پسند ہے۔

مویشی منڈی میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں اور سپر ہائی وے پر قائم سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں ہر رنگ و نسل کا جانور موجود ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق مویشی منڈی میں عیدالاضحیٰ تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد مویشیوں کی آمد متوقع ہے۔ بیوپاریوں اور جانوروں کو پانی، بجلی اور چارے کی سہولیات میسر ہیں۔

بیوپاریوں کے ساتھ ان کے جوان بھی مختلف خدمات سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔ بچوں سے مشقت نہیں لی جارہی۔ ہر جانور کو 16 لیٹر پانی روزانہ مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈنکی پمپس موجود ہیں۔ ریسکیو ٹیم الرٹ ہے۔ بارشوں کے پیش نظر بجلی کے پولز کو پلاسٹک پائپ چڑھا کر کور کردیاگیا ہے۔

عوام اور بیوپاریوں کو بارش کے دوران بجلی کے پولز سے دور رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کیے جارہے ہیں جن میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔منڈی میں انسائٹ سلوشن کمپنی کو گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر پل پل کی خبروں سے باخبر رکھنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہری ہوشیار، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

Related Posts