ٹوبہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 653 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوبہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 653 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

کمالیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے ماہ جون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 224 اشتہاری مجرموں سمیت 653 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ ، لوٹی گئی رقم اور منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ماہ جون میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 36 لاکھ 14 ہزار 880 روپے ریکور کرلئے ہیں، جن کے خلاف 788 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

رانا عمر فاروق کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 9 بندوقیں، 44 پستول، 7 رائفلز اور 243 راؤنڈ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے22.567کلوگرام چرس،1097 لیٹر شراب،1.300کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق جوے کے 10 مقدمات میں 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 98 ہزار 930 روپے ریکور کیے گئے۔ پولیس نے گزشتہ ماہ 93 مقدمات میں ملوث 12 گینگز کے 36 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 17 موٹر سائیکل، 15 بجلی کے ٹرانسفارمر کی کوائل،1رکشہ،7بکرے بکریاں،2کٹے،6موبائل فون،9پسٹل برآمدکیں۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت83مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پرضلع بھر میں 30سرچ آپریشنزکے دوران1320 افراد کی تصدیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وقت مانگنے والے طلباء سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں، شفقت محمود

Related Posts