عمران خان کشمیر آئیں تو پوچھنا ضرور کشمیر کا سودا کیوں کیا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کشمیر آئیں تو پوچھنا ضرور کشمیر کا سودا کیوں کیا، مریم نواز
عمران خان کشمیر آئیں تو پوچھنا ضرور کشمیر کا سودا کیوں کیا، مریم نواز

مظفر آباد آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو وہ کیا جانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، جس بلے سے کھیلتا تھا اس سے ہی عوام کو مار رہا ہے۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ امریکی صرد ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کرائیں گے، عمران خان کشمیر آئے تو پوچھنا کشمیر کا سودا کیوں کیا؟

مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی کا کہنا تھا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر آگیا ہے۔ عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے۔ یہ جتنا ڈراما کریں، روئیں دھوئیں، اس میں عمران کی مرضی شامل تھی، کشمیر فروشی کے بعد تم کیا منہ لےکر کشمیر میں آرہے ہو۔

ان کا کہنا تھا عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں تمہیں کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا؟ ماں بیٹیوں کی عزت لوٹی گئی، ان کی قربانیوں کو یوں بہانے کا حق کس نے دیا؟ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ جب تم کہتے تھے ٹرمپ ثالثی کرائے گا، کشمیر گنوا کر آگئے ہیں، کیا یہ تھی سلیکٹڈ کی خارجہ پالیسی؟ کہتا ہے میں نے خاموشی اختیار کرلی ہے، عوام بھی 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر لیں، جب کشمیر کے بارے میں چیخ چیخ کر بتانا چاہیے تھا تم نے خاموشی اختیار کرلی۔

مریم نواز نے کہا کہ برہان وانی کا مقدمہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں لڑا تھا، کل دفتر خارجہ میں وانی کی برسی پر ناچ گانا ہو رہا تھا، نواز شریف عوام میں نکلتے تو عوام کو بتاتے تھے کہ چینی، آٹا، پیٹرول کتنا سستا کیا، نواز شریف بتاتے تھے کہ ردالفساد لڑ کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر آئیں گے تو عوام کو کیا بتائیں گے، عمران خان یہ بتائیں گے کہ چینی کتنی منہگی کی، رمضان میں ایک کلو چینی کے لیے عوام کو ذلیل و خوار کیا۔ سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے، سلیکشن کے سورج کو آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف نے خدمت کر کے لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم کیا، آج 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ واپس آچکی ہے، نواز شریف دور میں جس دوا کی قیمت 50 روپے تھی وہ آج 500 روپے کی ہو گئی ہے، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے پاکستان کی جان چھڑوا دی تھی، یہ اپنی نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ چکا ہے، عوام کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے، لیکن آزاد کشمیر میں ووٹ خریدنے کے لیے پیسہ ہے، کہاں سے آتا ہے وہ پیسہ؟ کیا فارن فنڈنگ کا پیسا ہے؟ یا کشمیر بیچنے کا پیسہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ شیر پر مہر لگانا اور اپنی کامیابی کی جنگ جیت کر آنا، عادتاً ووٹ چور عمران ووٹ پر ڈاکا ڈالے تو اسے ڈسکہ کی عوام کی طرح پکڑنا، ووٹ چوری کرنے والے کو گردن سے پکڑنا، بھاگنے نہیں دینا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے لیے پنجاب میں سیاسی اسپیس کم ہورہا ہے، آصف علی زرداری

Related Posts