نواب شاہ، نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان کے وقت سے قبل آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواب شاہ، نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان کے وقت سے قبل آؤٹ

صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے فروخت کیا جانے لگا۔ تعلیم کے میدان میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

نواب شاہ میں واٹس ایپ کے ذریعے نویں جماعت کا ریاضی کا حل شدہ پرچہ 1 سے 2 ہزار روپے میں آسانی سے دستیاب ہے۔ طلبہ حل شدہ پیپر خرید کر استعمال کرنے لگے۔

کراچی اور سندھ میں تعلیمی بورڈز کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔ نقل اور بوٹی مافیا نے طلبہ و طالبات کو حل کیے گئے پرچے تھما کر ان کا مستقبل برباد کرنے کی ٹھان لی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی بد ترین کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، دسویں کے بعد نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل آؤٹ ہوگیا۔

گزشتہ روز میٹرک سائنس گروپ کے تحت نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ 8 جولائی کو صبح 9 بج  کر 15 منٹ پر امتحان سے 15 منٹ قبل آؤٹ ہوا۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا، تاہم یہ پرچہ سوا 9 بجے سوشل میڈیا پر نظر آنے لگا۔

مزید پڑھیں: بورڈ کی بد ترین کارکردگی، دسویں کے بعد نویں کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ

قبل ازیں دسویں کلاس کے فزکس اور ریاضی کے پرچے آؤٹ ہونے، امتحانی مراکز میں تاخیر سے پرچہ پہنچنے اور سندھ میں کھلے عام نقل کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

کراچی: میٹرک امتحانات میں نقل مافیا رواں سال بھی سرگرم ہوچکی ہے، میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

 

Related Posts