سابق رکنِ پنجاب اسمبلی پر فائرنگ، ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق رکنِ پنجاب اسمبلی پر فائرنگ، ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی پر فائرنگ کی گئی، ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے جنہیں ایک جنازے کے دوران قتل کیا گیا۔

رکنِ پنجاب اسمبلی جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے، اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ملک شاہان حاکمین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز شدید زخمی ہونے والے ملک شاہان حاکمین کو طبی امداد مہیا کی جانی تھی، ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہی سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور سابق صدرِ مملکت آصف زرداری نے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنے والد حاکمین خان کی طرح پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔

پیپلز پارٹی کی سیاسی قیادت آج ملک شاہان حاکمین کے قتل پر بے حد غمزدہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شاہان شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔

پی پی پی رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے شاہان حاکمین 2008ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے، ان کے والد بھی 3بار رکنِ اسمبلی رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

Related Posts