کراچی، مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تیار

کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ڈویژن کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

قبل ازیں محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ رواں برس مون سون کے موسم میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل دیا گیا۔

سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے کراچی میں کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اربن فلڈنگ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اے آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کا افتتاح کیا تھا۔

جدید سازوسامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقہ جات میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہے گی تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نکالا جاسکے۔

اس موقعے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کہا کہ اربن ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔ یونٹ کی طرف سے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے کے 15 اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری کی تھی۔دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام سے بڑا سیلابی ریلا گزرا۔

سیلابی ریلے کے باعث گزشتہ برس ستمبر کے دوران دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے جب کہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب دیکھا گیا۔پی ڈی ایم اے سندھ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں 548 کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ کے 15اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری

Related Posts