بن قاسم پولیس کی کارروائی، پاکستان اسٹیل ملز سے تانبے کی چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بن قاسم پولیس کی کارروائی، پاکستان اسٹیل ملز سے تانبے کی چوری ملوث 2 ملزمان گرفتار
بن قاسم پولیس کی کارروائی، پاکستان اسٹیل ملز سے تانبے کی چوری ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز سے تانبے کی چوری میں ملوث سکیورٹی اسٹاف کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر واردات کے بعد فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے اسٹیل ملز انتظامیہ کی گاڑی میں لوڈ ہزاروں کلو تانبے کی تاریں بھی برآمدکرلی گئی ہیں۔

پولیس نے چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی سکیورٹی کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ گرفتار ملزمان نے آسانی کیلئے وارداتوں میں سکیورٹی کی گاڑی استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی ابھی تک فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان اسٹیل مل سے تانبے اور دیگر سامان چوری کر کے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر چوری کا مال خریدنے والے کباڑیے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان سے چوری کی دیگر وارداتوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان میں محمد علم خان اور ارشاد علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا

Related Posts