وزیرِ اعلیٰ کی امریکا روانگی، سندھ کے جہاز کو ٹیکسی بنا دیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا روانگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے جہاز کو ٹیکسی بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ وزیرِ اعلیٰ نااہلی کیس کی سماعت کیلئے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خود امریکا نکل گئے اور ان کے جہاز میں ایک رکنِ قومی اسمبلی جبکہ 2 اراکینِ صوبائی اسمبلی گھوم رہے ہیں۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہاں عوام کیلئے ایمبولینس میسر نہیں۔ بتایا جائے اس جہاز میں پٹرول کس کے پیسوں سے ڈالا گیا؟ گورنر سندھ کو اختیار ہے کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کا جہاز لے سکیں لیکن ایک دن بھی گورنر عمران اسماعیل نے یہ جہاز استعمال نہیں کیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ سندھ کی زمینوں پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔ وزیرِ اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پر انکوائری کی جائے۔ سندھ میں 28 لاکھ ایکڑ جنگلات کی زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں جس میں کراچی کی 87 ہزار ایکڑ زمین بھی شامل ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب کتوں کے حوالے سے آرڈر جاری کیا جاتا ہے تو ایک وزیر بم سے اڑانے کی دھمکی دیتا ہے۔ صحافی کچھ لکھیں تو عزیر میمن اور اجے للوانی جیسا حال ہوتا ہے۔ نیب ایک شخص پر چھاپہ مارتی ہے تو ان کے لوگ پولیس سے مل کر نیب کے لوگوں کو مارتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ زمین پر ایس ایس پی بیٹھا ہوا ہے، تھوڑی ان شہداء کی وردی کی لاج رکھ لیتے، جعلی لوگوں کو کاغذی کارروائی کیلئے پکڑا گیا۔ اعجاز جاکھرانی کے دفاع کیلئے کچے کا ڈاکو بندوقیں اٹھا کر دھمکیاں دے رہا تھا۔ ڈاکوؤں نے کل محمد میاں سومرو کو بھی دھمکیاں دیں۔ ادارے کیا کر رہے ہیں؟

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تباہ و برباد ہوچکا ہے، پھر بھی بلاول کو اللہ پاک محفوظ رکھے۔ اللہ نے بلاول کو حادثے سے محفوظ رکھا۔ ہم دعا گو ہیں تاہم سندھ کے جہاز کو ٹیکسی بنا دیا گیا ہے۔صوبے میں لاکھوں ایکڑ کی زمین پر قبضے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts