قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر ماہم طارق نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر ماہم طارق نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لیں
قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر ماہم طارق نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لیں

لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر ماہم طارق کی 24ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے جس پر کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹر کو مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ماہم طارق نے عالمی سطح پر پاکستان کی 11 بار نمائندگی کی۔

پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر ماہم طارق کو ان کے یومِ پیدائش کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہم طارق 5 جولائی 1997ء کے روز پیدا ہوئیں اور قومی کرکٹ ٹیم میں اہم کھلاڑی کے طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔

ماہم طارق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ جون 2021ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں بھی ماہم کا نام قومی اسکواڈ میں شامل ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جس میں 12 خواتین کرکٹرزکو شامل کیا گیا۔

 خواتین کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان گزشتہ ماہ 28 جون کے روز کردیا گیا جبکہ تمام کیٹگریز کے ماہوار وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ جویریہ خان اور بسمہ معروف کو اے کیٹگری میں برقرار رکھا گیا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے کہا کہ دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیم کی کارکردگی شاندار ہوگی تاہم ویسٹ انڈیز کوئی آسان حریف نہیں۔ 

 پاکستان نیشنل ویمن ٹیم رواں سال اپنے تیسرےغیر ملکی دورے پر ویسٹ انڈیز میں موجود ہے۔ جہاں پاکستان نے بدھ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سر ووین رچرڈ اسٹیٹڈیم میں کھیلا۔

مزید پڑھیں: دورۂ ویسٹ انڈیزکے دوران ٹیم کی کارکردگی شاندار ہوگی۔جویریہ خان

Related Posts