لاہور، رام گڑھ کے دربار میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جھلس کر زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، رام گڑھ کے دربار میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جھلس کر زخمی

لاہور کے علاقے رام گڑھ میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دربار میں موجود 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سید محمود شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں زائرین کیلئے لنگر کی تیاری جاری تھی کہ اس دوران سلنڈر دھماکہ ہوا۔

زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 سلنڈرز میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر 3 افراد جھلس گئے۔ دھماکے کی آواز سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، ریسکیو اہلکار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کام شروع کردیا گیا۔

دربار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا جن میں مبشر، جمشید اور عبدالقادر شامل ہیں۔

زخمیوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا جس میں ممکنہ دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ 

قبل ازیں کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر پارک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق آج سے 4 روز قبل ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، جس کے بعد فائربریگیڈ طلب کرلی گئی، دھماکے کی جگہ پر موجود زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، ایئر پورٹ روڈ پر پارک کے قریب دھماکہ، 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی

گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے تھے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو صبح کےو قت ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 

مزید پڑھیں: جوہر ٹاؤن میں دھماکہ، 6سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق، 24زخمی

Related Posts