کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 114 اعشاریہ 39 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 47 ہزار 686 اعشاریہ 18 پوائنٹس پر آگیا، کاروباری شرح میں 0 اعشاریہ 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز کا مثبت رجحان برقرار رکھتے ہوئے کاروبار کی ابتدا پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی نصف دورانیے میں تیزی دیکھی گئی تاہم 48 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہنچنے پر مندی شروع ہوئی۔
کاروباری روز کے آخری نصف دورانیے میں سرمایہ کار برادری نے شیئرز فروخت کرنا شروع کردئیے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0 اعشاریہ 17 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔
دیگر انڈیکسز کے مقابلے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 97 اعشاریہ 51 پوائنٹس کی کمی ہوئی جو 0 اعشاریہ 3 فیصد تنزلی ہے جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 215 اعشاریہ 18 پوائنٹس کمی ہوئی۔
کے ایم آئی 30ا نڈیکس 77 ہزار 305 اعشاریہ 16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر انڈیکس کے 76 کروڑ شیئرز جمعے کے روز 56 کروڑ 38 لاکھ 10 ہزار کی سطح پر آگئے جن کی مالیت 16ارب32کروڑ ہے۔
جمعے کے روز 414 کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 175 کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ، 224 میں کمی جبکہ 15 میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ ہیسکول پٹرول 49.54 ملین شیئرز کے ساتھ اہم ترین کمپنی رہی۔
ہیسکول پٹرول کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 43.77 ملین جبکہ کوہِ نور اپننگ 28.88 ملین شیئرز کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری اہم ترین کمپنیاں رہیں۔اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف پی سی سی آئی نے بجٹ اناملیز کمیٹی کا چیئرمین بینکر کو بنانے پر سوال اٹھا دیا