کراچی: اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی ہے۔
دوسری جانب والد کی علالت کے پیش نظر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو زرداری اپنے خاوند کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس میں شرکت اور احتساب عدالت میں پیشی سے تھکن کے باعث سابق صدر کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔
اسپتال میں سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ نے اسپیسشلسٹ ڈاکٹرز کو بھی طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کا بحران،ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم سے مدد کی درخواست کر دی