کابل: نیٹو افواج کی جانب سے افغانستان سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کے باعث امریکا نے 20 سال بعد بگرام ائیربیس افغان فورسز کے حوالے کر دی۔
امریکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز کا مکمل انخلا قریب ہے، امریکا کی جانب سے 20برس بعد بگرام بیس افغان افغان فورسز کے حوالے کردی گئی ہے۔ صوبہ پروان میں قائم یہ ائیر فیلڈ کابل سے 69 کلومیٹر دور ہے۔
افغان جنگ کے عروج کے دور میں بگرام ائیر بیس میں ایک لاکھ امریکی فوجی تعینات تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن 11 ستمبر تک افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 2001 میں افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے دوران طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کیلئے بگرام ائیر بیس کو مرکز بنایا تھا، اس دوران بگرام ائیر بیس پر ایک لاکھ کے قریب امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: چین کو اب کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا،وہ وقت گزر چکا، صدر شی جن پنگ