شرمین عبید چنائے سے لفظی جنگ، فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرمین عبید چنائے سے لفظی جنگ، فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کا اعلان کردیا
شرمین عبید چنائے سے لفظی جنگ، فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی شرمین عبید چنائے سے لفظی جنگ جاری ہے جس کے دوران اداکار فیروز خان نے سونیا کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف فلمساز شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کے ماضی میں دئیے گئے ماہرہ خان سے متعلق بیان پر کڑی تنقید کی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کردی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ ایک بار مجھے یو ٹیوب کے ذریعے پتہ چلا کہ وہ خاتون جس پر شرمین عبید چنائے نے دستاویزی فلم بنا دی، اسے کبھی ادائیگی نہیں کی گئی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید پر تنقید کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ آپ نے تو آسکر ایوارڈ حاصل کر لیا، لیکن جس پر دستاویزی فلم بنائی گئی، اس خاتون نے شکایت کی ہے کہ آپ نے کبھی اسے ادائیگی نہیں کی۔

سونیا حسین کے خاندانی پس منظر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے معروف اداکار فیروز خان نے کہا کہ ایسے لوگ سونیا حسین جیسی فنکارہ کی قسمت کا تعین نہیں کرسکتے، کیونکہ سب لوگ لائق اولاد کا باپ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کیلئے جون کا مہینہ زیادہ حوصلہ افزاء ثابت نہ ہوسکا، قبل ازیں متھیرا کے سخت تبصرے کا نشانہ بنے والی فنکارہ کو ماہرہ خان پر تنقید پر فلمساز شرمین عبید چنائے نے بھی کھری کھری سنا دیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ماضی میں تنقید کا نشانہ بنانے پر شرمین عبید چنائے خاموش نہ رہ سکیں۔ سن 2018ء میں یاسر حسین کے ٹاک شو میں سونیا حسین سے پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کی وہ فلم بتائیے جو انہیں نہیں کرنی چاہئے تھی۔

میزبان یاسر حسین نے اداکارہ سونیا حسین کو 3 فلموں کے نام بتائے جن میں ورنہ، رئیس اور ہو من جہاں شامل تھیں اور کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا۔ معروف فنکارہ نے کہا کہ مجھے رئیس میں شاہ رخ خان کے ہمراہ معمولی کردار ادا کرنے میں دلچسپی نہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ پر تنقید، شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو کھری کھری سنا دیں

Related Posts