پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان نے جعلی خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔
رواں برس ایشیا کی 30 عالمی سطح پر مشہورومعروف شخصیات کی فہرست میں شامل بلال عباس خان نے حال ہی میں میڈیا کی جانب سے شائع من گھڑت خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ جن لوگوں کی خبریں شائع کرتے ہیں، ان کے متعلق زیادہ ذمہ داری برتیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلال عباس خان نے کہا کہ عام طور پر میں میڈیا کو نظر انداز کرتا ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ وہ چند پلیٹ فارمز جو اپنے آپ کو میڈیا کہتے ہیں، یہ سمجھیں کہ ان کی ایک خاص ذمہ داری بنتی ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں اداکار بلال عباس خان نے کہا کہ ذمہ داری یہ ہے کہ جن لوگوں کی خبریں شائع کی جاتی ہیں، میڈیا ان کے متعلق زیادہ ذمہ داری دکھائے اور لائیکس اور ٹریفک حاصل کرنے کیلئے جو مواد شائع کیا جاتا ہے، اس میں ذکر کی گئی شخصیات کو مقدم رکھا جائے۔
I have generally ignored the media, but I think it's high time that few platforms that call themselves ‘media’ need to understand that they have a certain responsibility of being credible towards the people they are writing about & the ‘news’ they publish for likes and traffic.
— Bilal Abbas Khan (@bilalabbas_khan) June 30, 2021
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بھی بلال عباس خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کبھی اپنے متعلق کوئی چٹپٹی خبر شائع کروانا نہیں چاہتا۔ اس لیے خود کو میڈیا کہنے والے پلیٹ فارمز کو چاہئے کہ اپنی خبروں کو مجھ سے دور ہی رکھے۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر بلال عباس خان سے اتفاق کرتے ہوئے بہت سے مداحوں نے کہا کہ میڈیا کا منہ بند کرنے کیلئے یہ گفتگو ضروری تھی۔ ایک مداح نے کہا کہ سوشل میڈیا طاقتور اوزار ہے لیکن یہ یاد رکھنا ہوگا کہ زیادہ طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑی ہوتی ہے۔
This is the bitter reality of Media that it's become a source to spread false or inappropriate news about people without any proper evidence and started making statements every person if it is celebrity or not have proper right to defense him/her
— Indla Shahzad (@NightingaleInd2) July 1, 2021
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ پر تنقید، شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو کھری کھری سنا دیں